اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع ہوگیا۔

نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف، حمزہ شہباز، وزیراعظم آزادکشمیر، وزرائے اعلیٰ بلوچستان وگلگت بلتستان بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں راجہ ظفرالحق، چوہدری نثار، خواجہ آصف، مشاہداللہ ، سعدرفیق، ایازصادق، احسن اقبال، برجیس طاہر ، سردارمہتاب، امیرمقام، مریم اورنگزیب، بیگم عشرت اشرف، راناثنااللہ، عرفان صدیقی بھی شریک ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازپہلی بار ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مستقبل کے سیاسی روڈ میپ کے ساتھ پارٹی کے تنظیمی امورپر بھی مشاورت کی جائے گی۔


مریم نواز مسلم لیگ (ن) کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب


یاد دو روز قبل مسلم لیگ ن کے ترجمان آصف کرمانی نے ن لیگ کے 27 رکنی مرکزی مجلس عاملہ کے نام جاری کیے تھے۔

آصف کرمانی کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، چوہدری نثار، راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، ایاز صادق ، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔

مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، چوہدری شیر علی، ڈاکٹر آصف کرمانی، عرفان اللہ صدیقی اور مریم اورنگزیب بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں