وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی وضع کر دی۔
شرقپور شریف میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن کسی جماعت سے اتحاد کے بغیر الیکشن میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کے لیے معاشی ٹیم دن رات کام کررہی ہے وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا کبھی سہارا نہ لینا پڑے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور ن لیگ کسی جماعت سے اتحاد کے بغیر الیکشن میں حصہ لے گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ تحصیل شرقپور میں پاسپورٹ بنوانے کیلئےعوام کو انکی دہلیز پر سہولت مہیا کی۔