مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفوں کاحتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرےگی اور ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی تو ن لیگ اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔
لاہور جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ساہیوال میں تقریب سے خطابب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گھس بیٹھیوں کی موجودگی میں پارلیمنٹ کا چلنا ناممکن ہے، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں کیونکہ یہ دھونس دھاندلی سے آئی، استعفوں کاحتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرےگی اور ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی تو ن لیگ اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا سرپرائز جب سامنےآئےگا تو دیکھا جائےگا، ملک کی سب سےبڑی جماعتیں ان کےساتھ بیٹھنےکوتیار تھیں اگر حکومت اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کربات کرتی توآج حالات بہترہوتے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتی ہےکہ ہم سچےہیں تو 13دسمبر کو جلسےمیں ضرور آئیں، پرامن جلسہ کرنے دیا تو گراؤنڈ کا ایک گملا بھی ٹوٹا تو پی ڈی ایم پیسےدےگی۔