بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا 

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 جون اور   پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس 12 جون  کو ہوگا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروز پیر 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن کے  صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس 12 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس صبح گیارہ بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا، مہنگائی، بیروزگاری، افراط میں ہولناک اضافے، ملک پر بڑھنے والے قرض، ڈالر کی قیمت سمیت دیگر معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی اور مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی جبکہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے

خیال رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آرہے ہیں ، لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا شہباز شریف کل صبح چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو پوتی کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے طبی معائنے کے لیے دس سے پندرہ دن کے لیے لاہور سے لندن گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں