بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’اسمبلی سے باہر رہ کر الیکشن کا مطالبہ درست نہیں، وقت پر انتخابات ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں آکر بیٹھے اور رائےکا اظہار کرے اسمبلی سے باہر رہ کر الیکشن کا مطالبہ درست نہیں وقت پر انتخابات ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن کسی چیز کا حل نہیں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے پاکستان 3ماہ نگراں حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کےٹولےکی خواہش ہےکہ انتخابات جلدہوں اداروں کوسیاست میں مدعو کرنا عمران خان اور ٹولےکی خواہش ہے ہم بھی الیکشن کامطالبہ کرتےتھے،عمران خان کی حکومت گئی توالیکشن یاد آگئے جمہوری حکومت ہےاپنی مدت پوری کرےگی پھرالیکشن ہوں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا ہی راستہ ہے پہلےبھی تاریخی اجتماع ہوئے ہیں اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہےگی اجتماعات سےحکومت آتی یا جاتی نہیں،اجتماع سےحکومت گراناخام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی سےمتعلق وزیراعظم کے فیصلے کو سب نےسراہاہے پہلےدوسینئرلوگوں کوتعینات کیا گیا ہے سنیارٹی کو مدنظر رکھا گیاہے ذاتی رائےرہی ہےکہ سمری جلدی بھیجنی چاہیےتاکہ چہ مگوئیاں نہ ہوں ابہام سے بچنے کیلئے سمری جلدی بھیجنےکاطریقہ بہترین ہوگاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں