لاہور : مسلم لیگ ق نے بلدیاتی قانون پر تحفظات وزیراعظم عمران خان تک پہنچادیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحصیل کونسل میں بھی چیئرمین ہوناچاہیے، ورنہ میونسپل اورٹاؤن کمیٹی سےبھی چیئرمین ختم کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق سے بلدیاتی قانون پر پی ٹی آئی حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے بلدیاتی قانون پرتحفظات وزیراعظم تک پہنچا دیے، ق لیگ کےوفاقی وزیرنےوزیراعظم کو پیغام پہنچایا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا تحصیل کونسل میں بھی چیئرمین ہوناچاہیے، ورنہ میونسپل اورٹاؤن کمیٹی سےبھی چیئرمین ختم کریں، میونسپل کمیٹی یاٹاؤن کمیٹی کاچیئرمین ہو،تحصیل کا نہ ہوناقابل قبول ہے۔
ذرائع نے بتایا گزشتہ روزپی ٹی آئی اور ق لیگ کے وزرا کی ویڈیو کانفرنس پر اہم میٹنگ بھی ہوئی، میٹنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود، وفاقی وزیر اسد عمر ، وزیرتعلیم شفقت محمود، مونس الہٰی،طارق بشیر شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ پہلے وزیراعظم نےکہا نیچے ساری کمیٹیوں کو ختم کردیتے ہیں ، جس پر پی ٹی آئی وزرا نے وزیراعظم کی منظوری کے لیے وقت مانگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مئیرکی ہاؤس میں اکثریت کیلئے سیٹیں بڑھانے کا دوسرامطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔