اسلام آباد : حکومت کی جانب سے جواب نہ آنے پر ہی مسلم لیگ ق نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جس میں حکومت کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں حتمی فیصلے کی طرف بڑھنے لگی ،حکومت کی جانب سے جواب نہ آانے پراتحادی جماعت ق لیگ نے مشارتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی کے تین وزراٗ کی جانب سے مسلم لیگ قاف کو پنجاب کی وزارت اعلی کےمتعلق فیصلے کےلیے نو مارچ تک کا وقت دیا گیا تھا، لیکن وقت گزرگیا اور ق لیگ کو فیصلے سے اگاہ نہیں کیاگیا ہے۔
تحریک انصاف کےوزراٗ سے دو روز قبل ہونیوالی دوملاقاتوں میں مسلم لیگ قاف کےرہنماوں مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ کو کہاگیاتھا کہ اگر ترین گروپ اپکی حمایت کرے تو پھر پرویزالہی کو پنجاب کے وزیراعلی کےامیدوار کے طورپر غور کیا جاسکتا ہے۔
جس کے جواب میں ق لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ آپ فیصلہ کریں اگر ترین گروپ نے ہماری حمایت نہ کی تو وزارت اعلی سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز ترین گروپ کے رہنماوں نے پرویزالہی سے ملاقات کی اور حمایت کرنےکا اشارہ دیا تھا۔