لاہور : حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے ، حکومت بھی مہنگائی میں گھری عوام کےلیےتیل کی قیمتیں کم کرے۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں نمایاں کمی کرنی چاہیے ، عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ۔ اب حکومت کو بھی مہنگائی میں گھری عوام کے لیے پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں نمایاں کمی کرنی چاہیے ۔
عوام کی کم کریں تکالیف ۔ پٹرولیم مصنوعات پر دیں بھر پور ریلیف!#PetroleumProducts #BrentCrude #Pakistan #Inflation— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 9, 2020
خیال رہے خام تیل کی قیمت میں ایک دن میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، خام تیل قیمت میں 29 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ، امریکی خام تیل کی قیمت 32 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل جبکہ ببرینٹ خام تیل کی قیمت میں 36 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اورروس کےدرمیان پیداوارسےمتعلق معاہدہ نہ ہونا ہے جبکہ سعودیہ عرب نے ایشیائی، یورپی اورامریکی خریداروں کیلئےخام تیل کی برآمدای قیمتوں میں دس فیصدکمی کردی۔
سعودیہ عرب کےاس عمل کےبعدسعودی اور روس کےدرمیان قیمتوں پرتجارتی جنگ کاخدشہ ہے۔