اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومت میں رہیں یا اپوزیشن کا ساتھ دیں؟ مسلم لیگ ق آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، جس میں حکومت میں رہیں یا اپوزیشن کاساتھ دینے پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس آج دوبارہ سہ پہر 4بجے چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت میں رہیں یا اپوزیشن کاساتھ دینے پر مشاورت ہوگی اور ن لیگ، پی پی کی یقین دہانیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایم کیوایم وفد بھی خالد مقبول کی قیادت میں آج شام چوہدری برادران سے ملے گا جبکہ ق لیگ سے حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی میں بھی ملاقات طے ہے۔

تینوں جماعتوں کی جانب سے وزرا کا کابینہ سے استعفیٰ دینے یا نہ دینے کا اعلان جلدمتوقع ہے ، اتحادی جماعتوں سے حتمی معاملات آصف زرداری طے کرا رہے ہیں۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں اور ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی، اگر اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیدیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن ق لیگ کو تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی صورت میں ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں