منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ق لیگ کو ملک بچانے کےلیے سوچنا پڑے گا، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رہنما مسلم لیگ نواز احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق رائے موجود ہے، غلط اقدامات اٹھانے سے ہر تدبیر الٹی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے شکرگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کےلیے عذاب بن چکی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ اس وقت عاجز آچکے ہیں، بجلی اور گیس کے بل ناقابل برداشت ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کو معیشت چلانے کی الف ب کا بھی نہیں پتہ۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ غلط اقدامات اٹھانے سے ہر تدبیر الٹی ہورہی ہے، احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ اس وقت حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے جس کے باعث سرمایہ کار ملک سے باہر بھاگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کےلیے نیا راستہ تلاش کرنا پڑے گا، آزاد اور منصفانہ الیکشن ہوتا کہ حقیقی نمائندے سامنے آسکیں، اناڑی وزیراعظم نے ملک کے کئی ایکسیڈنٹ کیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو ملک بچانے کےلیے سوچنا پڑے گا، حکومت نیب کے ذریعے ق لیگ کو ڈرا رہی ہے جب کہ شوگر، آٹا، ڈرگ مافیا اور تیل مافیا کو پیسہ کھلارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں