اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بجلی عوام کو جھٹکے دیتی رہے گی، حکومت کچھ نہیں کرے گی، ن لیگی سینیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی عوام کو یوں ہی جھٹکے دیتی رہے گی جب کہ حکومت کچھ نہیں کر پائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو میں حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ بجلی عوام کو یوں ہی جھٹکے دیتی رہے گی لیکن حکومت کچھ نہیں کرے گی۔

طلال چوہدری نے کہا دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آئی پی پیز اور کیپسٹی چارجز میں جلد کوئی ریلیف نہیں مل سکتا کیونکہ یہ ریاستی معاہدے ہیں جو بہت سوچ سمجھ کر کیے گئے تھے۔

حکومتی جماعت کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور دیگر معاشی مسائل سے ہمارا ہی سیاسی نقصان ہو رہا ہے لیکن اگر ان معاہدوں سے پیچھے ہٹیں گے تو بیرونی سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اگلے چند ماہ میں مکمل ہوگا۔ اگر پی آئی اے کی نجکاری رکی تو مجموعی عمل کو نقصان ہوگا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں