منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سائرہ نصیر قتل کیس: بیٹا ہی ماں کا قاتل نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما سائرہ نصیر کے قتل کی گتھیاں سلجھنے لگیں، پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ماں کے سر پر لوہے کی راڈ ماری اور گاڑی میں باندھ کر نعش کو جلادیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 دسمبر کو حیدرآباد میں گاڑی سے نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی نعش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت کئی روز کے بعد مسلم لیگ ف کی رہنما سائرہ نصیر کے نام سے ہوئی تھی۔

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق سائرہ نصیر کا کیس پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا کیونکہ پہلے تو نعش کی شناخت نہیں ہوئی، پھر موبائل یا کسی قسم کے کوئی شواہد جائے وقوعہ سے برآمد نہیں ہوئے اور نہ ہی اہل خانہ کو اس حوالے سے کوئی علم تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

ایس ایس پی حیدرآباد پیرمحمد شاہ نے سائرہ نصیر قتل کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تفتیش کے دوران ہزاروں موبائل نمبرز کی چھان بین کی گئی، فرانزک تحقیق کی مدد سے ہی قتل کی گتھیاں سلجھیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سائرہ نصیر کے بیٹے فہد نے جس لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اُسے والدہ پسند نہیں کرتی تھیں اسی بات پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے سر پر لوہے کی راڈ ماری‘۔

پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ’تفتیش کے دوران کچھ شواہد ملے جس کے لیے مقتولہ کے بیٹے کو طلب کیا گیا تاہم وہ منظر عام سے لاپتہ تھا جس کے بعد فہد اور اُس کی بیوی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے‘۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ’کل تک یقین نہیں تھا کہ گاڑی سے ملنے والی نعش سائرہ کی ہے تاہم کوئی بھی حتمی بات ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی کہی جاسکے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں