تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ن لیگ نے عثمان بزدار کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ بزدار اچھا کام کررہا ہے ایسے کام کیے جو دکھا نہیں سکے مگر اب ہم دکھائیں گے، 5500 کینال زمین، ٹائل فیکٹری، زمینوں، گھروں کا جواب دینا پڑے گا یہ کیا بزدار کے باپ کا پیسہ تھا جو اتنی بے دردی سے لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کےسامنے وہ بات کریں گے جوناقابل تردید ثبوتوں پر مبنی ہوگی اور فرح گوگی، احسن جمیل گجر کو پاکستان آنا ہوگا اورجواب دینا ہوگا ان کے خلاف وزارت داخلہ نے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے انہیں واپس لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اگر وہ خود واپس نہیں آئی تو وزارت داخلہ واپس لائے گی، آپ نے نوٹس لینے کی بجائے اس کو امیر بنایا ملتان میں بنے 70 کروڑ کے گھر کا بتانا ہوگا ان کی کرپشن کی ایسی داستانیں ہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نواز نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی مگر روز پیش ہوتے تھے ان کے خلاف سیاسی انتقام کے تحت کیسز بنائے گئے ہم نےعدالتوں میں بھی سامنا کیا اورجمہوری جنگ بھی لڑی ہے، اقامہ پرنکالا گیااس کےبعد کیس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب بتانےسے قاصر ہے کہ مریم پرالزامات کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان نے اپنے فون خود چوری کروالیے ہوں جو شخص اپنا خیال نہیں رکھ سکتا وہ ملک کا خٰال کیسے رکھے گا

Comments

- Advertisement -