بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

غریب عوام پس گئی حکومت وقت کو کوئی احساس نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ معیشت بالکل خراب ہوگئی ہے، آج ہمارا ملک ایسی حکومت کے ہاتھوں میں ہے جہاں معاشی بحران ہے، غریب عوام پس گئی حکومت وقت کو کوئی احساس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی کی دعوت پر کراچی آیا ہوں، ملک ایسے حالات سے گزر رہا ہے کہ معیشت بالکل خراب ہوگئی ہے، وزیر کہہ رہے ہیں ہم نے دس دن میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی، حالایہ یہ ہیں کہ لوگوں کے پاس دوائٰیں خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے بننے کی اسپیڈ بھی وہ نہیں رہی، ڈالر ریال مہنگا ہوگیا، ڈالر 158 کا بک رہا ہے، دس مہینے یں ملک جتنا کمزور ہوا پاکستان پہلے کبھی اتنا کمزور نہیں ہوا۔

- Advertisement -

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 71 والا سانحہ نظر آرہا ہے، یہ بجٹ عوامی بجٹ نہیں ہے، بجٹ پر پارلیمںٹ میں بھی اور سڑکوں پر بھی بات ہوگی، این آر او اس حکومت کو چاہئے، نواز شریف کو لینا ہوتا تو ایک سال جیل میں نہیں بیٹھے ہوتے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس ملک کو نیک ڈگر پر لے کر جائیں گے، نظریہ نواز شریف کا ہی ہوگا اس مغرور حکومت کے ساتھ کوئی نہیں چلے گا، جو شخص اپنی کابینہ کو پہلے مہینے میں ہی ختم کردے وہ کیا حکومت چلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے، سابقہ گورنر زبیر بھی تشریف لائیں گے، میاں نواز شریف نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہوا تھا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ گردشی قرضے اتنے بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک ہوچکی ہے، نواز شریف نے اس ملک کو ترقی دی اور ڈالر سستا تھا، پاکستان دس ماں میں اتنا کمزور ہوگیا جتنا ستر سال میں نہیں ہوا، اس ملک میں سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں