تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت  تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب حلقہ ایل اے 45 ویلی 5 سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور رہنما بشیر خان نے ساتھیوں‌ سمیت تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی سے راہیں جدا کر کے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: معروف سیاسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑنے والے محمد عبدالقادر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے صدر سلطان محمود، راجہ منظور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے بشیرخان اور ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔

قبل ازیں بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چار روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -