بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی خود علیمہ خانم سے ملنا نہیں چاہتے، حنیف عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود علیمہ خانم سے ملنا نہیں چاہتے۔

پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے جب وہ خود کسی سے نہیں ملنا چاہتے تو ہم کیسے ملاقات کروادیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم غلط کہہ رہے ہیں کہ ایک ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں 14 گروپ بنے ہوئے ہیں، اتنے گروپ ہیں کہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں، عمران خان عدالتوں کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں ہم نے تو نہیں روکا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف ایک شخص کے گرد گھومتی ہے، گروپ بندی زیادہ ہے، ان کی جماعت نے جو واقعات کیے ہیں کوئی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی شخص کو لیڈر نہیں مانتا جو اپنے مفاد کے لیے ملک کو داؤ پر لگادے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب کی حکومت کا اس وقت کسی دوسرے صوبے کے ساتھ موازنہ نہیں، وزیر اعلیٰ  پنجاب کی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں کامیاب حاصل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں