مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔
مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10 اور 50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود دیگر کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان کی روایت ہے کہ وہ قائدین کی آمد پر نوٹ نچھاور کرتے ہیں، جن کی بے حرمتی بھی ہوتی ہے کیونکہ یہ کارکنان کے پیروں میں آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد: ن لیگ کا جلسہ مریم نواز کی وجہ سے بدمزدگی کا شکار
مریم نواز پر بھی کچھ نوٹ آکر گرے مگر وہ اس سارے منظر سے محظوظ ہوتی رہیں اور کسی کو قائد اعظم کی تصویر اور نوٹ کی تضحیک سے نہیں روکا۔ علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے ہاتھوں100 ، 100 کے نوٹ بھی تھمائے۔
مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش
ہٹیاں میں مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ——- ن لیگی کارکن نے 10، 10 روپے کے نوٹ نچھاور کیے
#ARYNewsPosted by ARY News on Sunday, 11 July 2021