اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نئے انتخابات سے نہیں فیضِ عام کو کٹہرے میں لانے سے اعتماد بحال ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات سے نہیں جب آپ فیض عام کو کٹہرے میں لائیں گے تب ہی قوم کا اعتماد بحال ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں تین اداروں نے مل کر جو کھیل کھیلا اس نے پھلتا پھولتا پاکستان کو بریک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں بیٹھے لوگوں کو بھی کٹہرے میں ہونا چاہیے تب پاکستان چل سکتا ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جب آپ 7 اور 8 ماہ کی جو حکومت ہے اس میں سہولت کاری دینے والوں کو بھی کٹہرے میں لائیں گے تب قوم کا اعتماد بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں: عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عوام کا اعتماد توڑا اب وہ اسمبلیاں توڑ رہے ہیں مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے۔ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

شہباز شریف کا مخالفین کو کہنا تھا کہ عوام پر رحم کریں، مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب سے انہیں نجات دلانا ہی سیاست ہے۔ عوام کی زندگیوں سے یہ زہر ختم کرنے دیں اور رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں