اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نواز شریف کیخلاف عالمی سازش ہوئی جس میں اندرونی سہولت کار بھی شامل تھے، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش ہوئی جس میں اندرونی سہولت کار بھی شامل تھے۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں میزبان کاشف عباسی نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہ نواز شریف کے خلاف سازش میں اندرونی سہولت کار کون تھے؟

جواب میں جاوید لطیف نے دو سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو عالمی قوتوں کا سہولت کار قرار دیا۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عالمی سازش میں راحیل شریف، فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سہولت کار تھے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ لیول پلیئنگ فیلڈ کس سے مانگ رہے ہیں؟

جاوید لطیف نے کہا کہ فیصلہ سازی کرنے والے اداروں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف فیصلہ کرنے والوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول  بھٹو گفتگو سے پہلے آصف زرداری سے پوچھ لیا کریں، انہیں زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو میں کیسے لوں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والا کون تھا آج تک نہیں پتا چلا تو ماتم کرسکتا ہوں، ریاست پر حملہ کرنے والوں کو سات ماہ ہوگئے آج تک انہیں کٹہرے میں نہیں لاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بھی دیں اور انتخابی مہم بھی چلانے دیں، آئین و قانون اجازت دیتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں، قانون ہے کہ انتخابی نشان چھن رہا ہے تو قانون کو غلط نہیں کہہ سکتے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں قوم ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں