تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ریٹائرڈ ججز اور بیوروکریٹس کو ہی سینیٹ‌ کا رکن ہونا چاہیے، ن لیگی رکن اسمبلی کی تجویز

لاہور: مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرق پوری نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز اور بیورو کریٹس کو سینیٹ کا رکن ہونا چاہیے۔

سینیٹ انتخابات کے نتائج اور الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ’پنجاب اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں بہترین اقدار کا مظاہرہ کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سینیٹر کے انتخاب کے لیے اوپن بیلٹ یا متناسب نمائندگی ضروری ہے، علاوہ ازیں سینیٹ انتخابات کو غیر جماعتی ہونا چاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’موجودہ سینیٹ الیکشن میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی شناخت خفیہ ہی رہنی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے نوازشریف اور پی ڈی ایم بیانیے سے کھل کر اختلاف کیا تھا، جس کے بعد انہیں پارٹی نے نظر انداز کرنا شروع کردیا جبکہ ساتھی اراکین نے اُن کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب قرار دے دیا

ماضی میں جلیل شرقپوری دعویٰ کرچکے ہیں کہ اراکین اسمبلی نوازشریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتے اور وہ اس بنیاد پر علیحدگی اختیار کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یاد رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ ممبران کے انتخابات کے لیے قومی و تمام صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی جماعت بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی کارکنان کل عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈی چوک پر جمع ہوں گے

دوسری جانب اسلام آباد کی جرنل نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومت اتحادی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ تھا، اعداد و شمار کے حساب سے حفیظ شیخ کی فتح کا امکان زیادہ تھا مگر الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہوا کیونکہ اس نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -