ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کے اراکین کی اسمبلی رکنیت بحال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے تین معطل اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت اجلاس ختم ہوتے ہی بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تین اراکین نے اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر ڈپٹی اسپیکر نے تینوں کی رکنیت معطل کردی تھی۔ارکان پر آج کے اجلاس تک پابندی تھی، ایوان کی کارروائی ختم ہوتے ہی تینوں کی رکنیت ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

یاد رہے کہ 26 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدالرؤف نے ڈپٹی اسپیکر سے تلخ کلامی اور ایوان کی کارروائی کے دوران شور شرابہ کیا تھا۔ بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں صمصام بخاری،محسن لغاری اورمخدوم عثمان سمیت دیگرارکان نےشرکت کی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے حق بات کہنے سے روکا نہیں جاسکتا، حمزہ شہباز

دورانِ اجلاس عظمیٰ بخاری سےمتعلق عنایت اللہ لک نےفوٹیج دیکھنےکےبعدآگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کےمزیدارکان نےبھی ہنگامہ آرائی کی، کم سےکم 4ارکان کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے تاہم ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کے 3ارکان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

معطل ہونے والے اراکین نے 26 اپریل  کے بعد سے ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا اور نہ ہی اُن کو پنجاب اسمبلی کی حدود مین داخلے کی اجازت تھی۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان کو دوران اجلاس دخل اندازی سےروکامگروہ باز نہ آئے، جس کے بعد اسمبلی قانون کی شق 210کےتحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں