اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ن لیگی رہنما نے ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں رہنما نے ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں ن لیگی رہنما افضل افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی۔

ن لیگی رہنما نے جوش خطابت میں اپنے ہی قائد کے خلاف نعرہ لگادیا، ویڈیو میں ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کو ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

افضل کھوکھر ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اور کنونشن میں شریک افراد بھی ہاتھ اٹھاتے ہوئے ان کے نعرے کا جواب دیتے رہے۔

ن لیگی رہنما کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے ن لیگی رہنما کے اس اقدام پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں