تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

استعفیٰ دینے سے انکار پر لیگی قیادت کی رکن قومی اسمبلی کو دھمکیاں

چینوٹ: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ قیادت کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا جس پر پارٹی کی ضلعی قیادت نے انہیں دھمکیاں دیں۔

رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر عوامی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔ قیصر شیخ نے استعفیٰ دینے کی مخالفت کی تو انہیں پارٹی عہدیداران کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ نے پارٹی قیادت کو استعفی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’پارٹی کا سیکریٹری ہوں اور کسی کا ملازم نہیں ہوں‘۔

مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے انہیں دھمکی دی کہ اگر قیصر شیخ نے استعفیٰ نہ دیا تو رکن قومی اسمبلی کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ’میں خود کوشش کر کے پارٹی قیادت کے پاس جاکر بات کروں گا، جماعت کا کوئی ملازم مجھے استعفیٰ دینے کا حکم نہ دے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ضلعی عہدیداران میری بے عزتی نہ کریں اور لیڈر کہہ کر ہی مخاطب کریں، پارٹی لیڈر میرے ووٹ کو عزت دے اور مجھے وہاں سے بیٹھ کر استعفیٰ دینے کی ہدایات نہ دے‘۔

Comments

- Advertisement -