منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

”22 جولائی کو 5 ارکان نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلی ڈھونڈتے پھریں گے“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہمارے 5 ووٹ کم ہیں، 22 جولائی کو 5 ارکان نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، عمران خان اتنی نشستیں جیتنے کے باوجود دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر وہ لوگ الزام لگاتے ہیں جو الیکشن ہارتے ہیں، ایک شخص جیت کر بھی کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کو خود اتنی سیٹیں جیتنے کی توقع نہیں تھی۔

- Advertisement -

راناثنااللہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں شفاف ضمنی انتخابات ہوئے، کسی بھی جگہ سے نقص امن یا عملے کے اغوا کی خبر نہیں آئی، عمران خان نے اپنے دور میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ بنائے، انہوں نے الیکشن کے عملے کو بھی اغوا کرایا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ عمران خان کے رویے کی بھرپور مذمت کرتی ہے، انہیں اداروں کے سربراہان کیخلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دینگے، عمران خان کا مقصد دباؤ کے ذریعے اداروں کو دباؤ میں لانا تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چور دروازے سے ملنے کی کوشش کی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوا تو عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے شروع کردیئے، اداروں کو اس قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہارنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر اعتماد کررہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم نے آج کسی پر گالم گلوچ میں اپنا وقت برباد نہیں کیا، کمزوریوں  کو جانچا، ن لیگ آئندہ الیکشن میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ثابت کرینگے نوازشریف، شہبازشریف نے ملک کی خدمت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے نتائج پر خود احتسابی کی کسی پر الزام نہیں لگایا، اپنے امیدواروں کو ن لیگ کے ورکرز کی مکمل سپورٹ نہ دلواسکے، اگلے الیکشن میں بہتر امیدواروں کا انتخاب کرینگے، پنجاب میاں نوازشریف کا تھا ہے اور رہے گا۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 188 ووٹ ہیں ہمارے 5 ووٹ کم ہیں، 22 جولائی کو 5 ارکان نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلی ڈھونڈتے پھریں گے۔

 پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ سے جاویدلطیف کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال کیا گیا، راناثنااللہ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یار چھوڑیں کوئی اور بات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں