لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حکومت مخالف’ مہنگائی مکاؤ مارچ کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے، نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مارچ کی قیادت کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کےحوالے چار کنٹینرز تیار کئے گئے ہیں، لانگ مارچ دوپہر2بجےکےقریب ماڈل ٹاؤن180ایچ سےروانہ ہو گا، جس کی قیادت مریم نواز اورحمزہ شہباز کریں گے۔
لانگ مارچ کے آغاز سے پہلےمریم نواز اور حمزہ شہباز میڈیا بریفنگ دینگے، مریم نواز اور حمزہ شہباز استقبالیہ کیمپ سے بھی خطاب کریں گے جبکہ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہونےکا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے اپنے اسلام آباد لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی تھیں، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے بیان میں لانگ مارچ کا نام بدل کر ’مہنگائی مکاؤمارچ‘ رکھا گیا تھا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے والے لانگ مارچ کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کریں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف رواں ماہ کی 8 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔