تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ، ایک بار پھر نیب طلب

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک بار پھر نیب میں طلب کرلی گئیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں شریف خاندان نیب ریڈار پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کو ایک بار پھر طلب کرلیا، شوگر ملز کیس میں شریف خاندان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

نیب لاہور نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے بچوں مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز کو 31 جولائی کو طلب کیا ہے۔

نیب لاہور میں طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں، اس کیس میں ان کے بھتیجے عبدالعزیز کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بغیراجازت ریلی نکالنے پر مریم نواز سمیت لیگی قیادت کے خلاف 4مقدمات

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی بغیر اجازت ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سابق گورنرسندھ محمد زبیر، مصدق ملک ، جاوید لطیف، عائشہ رجب، عظمیٰ بخاری بھی ملزمان میں شامل ہیں جبکہ طلال چوہدری، سٹی صدر ن لیگ شیخ اعجاز اور سابق میئررزاق ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمات تھانہ نشاط آباد، سرگودھاروڈ، فیکٹری ایریا اور سمن آباد میں درج کیےگئے، مقدمات میں 14 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں حکومت مخالف تقریر، حکومت کے خلاف اکسانے اور لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی دفعات شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -