اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا غیر رسمی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی میں نواز شریف نے دوران سماعت ہی مسلم لیگ ن کا اجلاس بلانے کے احکامات جاری کردیے تھے۔ پیشی کے بعد جیسے ہی وہ پنجاب ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے مسلم لیگی رہنما بھی پنجاب ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے۔
غیر رسمی اجلاس شروع ہونے کے بعد احتساب عدالت میں آج کی سماعت پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت پر پالیسی تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جبکہ اکثریت نے اداروں کے خلاف نرم پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو قائل کرنے کی کوشش کی۔
بعد ازاں نواز شریف نے بھی پالیسی میں نرمی کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے بھرپور طریقے سے عدالتی و سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ تمام معاملے پر جلد عوامی رابطہ مہم بھی شروع کردیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف 12 نومبر کو ابیٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے، بعد ازاں وہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اجلاس کے دوران نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے نواز شریف سے احتساب عدالت میں پیشی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔