تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عدلیہ مخالف ریلی، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی گرفتار

قصور: عدلیہ مخالف ریلی کی سربراہی کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے وسیم اختر شیخ کو کشمیر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، رکن قومی اسمبلی پر عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے قصور میں ریلی کی سربراہی کی تھی جس میں عدالتی فیصلے اور معزز چیف جسٹس کے خلاف نازیبان نعرے لگائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ن لیگی رہنماؤں کا عدلیہ مخالف ریلی میں اشتعال انگیز زبان کا استعمال

ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر اور ناصر محمود نے کی اور  مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پہلے خود عدلیہ کے خلاف نازیبا نعرے لگائے اور پھر کارکنوں سے بھی وہی نعرے لگوائے۔

قصور میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے نکالی جانے والی  ریلی میں چیف جسٹس آف پاکستان کا نام لے کر گالیاں دی گئیں، ایک موقع پر رہنماؤں نے کارکنوں کو اس قدر مشتعل کیا کہ سڑک پر ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ن لیگ کے رہنما عدلیہ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، گذشتہ دنوں چیف جسٹس نے ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کو بھی توہین عدالت کی وارننگ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز مریم تقاریر پر پابندی، ہائی کورٹ کے حکم کا غلط تاثر پیش کیا گیا، چیف جسٹس

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز سمیت سولہ ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پندرہ دن کے لیے عبوری پابندی عائد کی تھی، عدالتی فیصلے کو ایک سازش کے تحت بالکل غلط انداز میں پیش کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -