تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات کرنے والی مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 15 کے قریب صوبائی (پنجاب) اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے منشور سمیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعظم سے گزشتہ روز جن اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اُن کی مسلم لیگ ن کے غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری، جمیل شرق پوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کا دوسرا وفد وزیر اعظم عمران خان سے آئندہ ہفتے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے قائدین کے طرزِ سیاست کی وجہ سے خود ہی پارٹی سے علیحدہ ہورہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن اس وقت دو بیانیوں کے درمیان تذبذب کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

وزیراعظم نےلیگی اراکین کی حمایت حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی قاسم ہنجرا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہنجرا خاندان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھا اور رہے گا، ہمارے بزدار خاندان سے تعلقات ضرور ہیں مگر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘‘۔ انہوں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات حلقے کے مسائل کے حوالے سے کی کیونکہ اُن سے میرا بہت پرانا تعلق ہے۔

Comments

- Advertisement -