پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

بھارت سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہوں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلد نریندر مودی سے ملاقات کی امید ظاہر کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہ کھلنے کی توقع ہے۔

برکھا دت کے مطابق نواز شریف نے ان سے کہا کہ اچھا ہوتا مودی خود پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں مستقبل میں نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

برکھادت نے کہا کہ نواز شریف نے ان سے کہاانہیں امید ہے  وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا دورہ بھارت اورپاکستان میں دلچسپی سےدیکھاجائےگا۔

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں