جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مریم اورنگزیب کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور وزیر اعظم پر الزامات کی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہاؤسنگ اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی  کا ایکشن ری پلے ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ  میں وزیر اعظم کو شہبازشریف کے منصوبے کی نقل پرمبارک باد دیتی ہوں، شہباز شریف نے 2011 میں آشیانہ اقبال، آشیانہ قائدکی بنیادرکھی تھی.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئےدعوے وہ کر رہے ہیں، جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے، یہ نہ تو گھر بنا سکتے ہیں، نہ ہی بس سروس بنا سکتے ہیں.

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

انھوں نے کہا کہ شاید 50 لاکھ گھر سیاروں پربنیں گے،عوام دوربین سےانھیں دیکھیں گے، شہبازشریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم حرام اورآپ کی اسکیم حلال ہے، بتایا جائے کہ خواب دکھا کرغریب عوام سے کتنا پیسہ اکٹھا گیا، بتایا جائے کہ کتنی مدت میں کتنےگھر تعمیر ہوں گے.

انھوں نے پراجیکٹ‌ پر سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا کہ عوام جاگتے رہیں اور اس منصوبے سے دور رہیں.

انھوں نے سوال کیا کہ 2010 سیلاب میں عمران خان فاؤنڈیشن کےتحت جمع ساڑھے3 ارب کہاں ہیں؟ سیلاب زدگان 8 سال گزرنے کے باوجود یہ ماڈل گھر ابھی تک تلاش کر رہے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں