لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ہٹ دھرمی برقرار رہی، اراکین نے قومی اسمبلی کے باہر بیٹھ کر اپنی اسمبلی سجا لی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ارکان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، الزامات کی تکرار بھی جاری ہے، قومی اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی سجا لی، ایاز صادق اسپیکر گاؤن پہن کر شریک ہوئے۔
[bs-quote quote=”قومی اسمبلی کے باہر سجائی جانے والی اسمبلی میں سابق اسپیکر ایاز صادق اسپیکر کا کورٹ پہن کر شریک ہوئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی اور شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے ارکان احتجاج کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے باہر کیے جانے والے مظاہرے میں ن لیگی سینیٹرز اور ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے، اپوزیشن رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب بھی کیا۔
رانا ثناء اللہ کہتے ہیں شہباز شریف پر دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، حکومت کس بات سے خوف زدہ ہے، انتقام کی سیاست نہیں چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی گرفتاری ، اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کردیا
خیال رہے کہ اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ گرفتاری سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔
جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، شہباز شریف 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔