پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو زیادہ مقبول بنایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو زیادہ مقبول بنایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں وہ پارٹی میں متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کے بعد 2 نشست خالی ہوئی تھیں، پہلے مرحلے میں ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کا عمل شروع کیا گیا، آج صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک 11 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں کل صبح 10 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کئے جائیں گے اور کل دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی صدارت کے لیے کل تین بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پارٹی آئین اور رولز کے مطابق الیکشن کروائے جائیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی کے آئین و قانون کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے، کل شام 4 بجے تک الیکشن کا مرحلہ تکمیل کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی عارضی صدارت شہباز شریف کے پاس ہے، پارٹی کے جس معزز رکن کا دل چاہے وہ کاغذات جمع کروائے ہم سارا دن بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی بھی کاغذات جمع کرواسکتے ہیں ان کی اہلیت کا فیصلہ اسکروٹنی میں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حماقت کے لیے کسی ایما کی ضرورت نہیں یہ انسان کے اندر سے ہی جنم لیتی ہے، 2 سال سے متنبہ کررہا ہوں کہ یہ شخص قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا، دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمان کے انجام سے محفوظ رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں