ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی کے کسی رکن کو ن لیگ میں شامل نہیں کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن کو ن لیگ میں شامل نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اسی لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے الزامات لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیں کسی پی ٹی آئی رکن کو پارٹی میں نہیں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے یا مشترکہ حکومت بنانے کا چانس نہیں ہے۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں لگتا الیکشن سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے مجھےنہیں لگتا چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑپائیں گے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ واضح مینڈیٹ ملے تو فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی، پارلیمانی نظام ہے اور فیصلےکرنے میں بھی آسانی ہونی چاہیے نوازشریف چاہتےہیں کہ انصاف کےنظام میں اصلاحات لائی جائیں ایسی بہت سےاصلاحات ہیں جس کی ملک کوبہت ضرورت ہے اصلاحات تب ہوسکتی ہیں جب واضح مینڈیت یادوتہائی اکثریت ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں