تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’گالیاں دینا پنجاب کا کلچر ہے‘ لیگی رہنما روحیل اصغر کی منطق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے گالیاں دینا پنجاب کا کلچر قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہلڑ بازی اور گالم گلوچ پر لیگی رہنما روحیل اصغر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پنجاب کا کلچر ہے۔‘

صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہلڑ بازی ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کی وجہ سے شروع ہوئی، انہوں نے پارلیمنٹ میں گالیاں دیں جس پر ردعمل آیا۔

فیاض الحسن چوہان کے مطابق شیخ روحیل اصغر نے قیادت کو خوش کرنے کے لیے ایوان کا ماحول خراب کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی میں بدمزگی دیکھنے میں آئی، اسمبلی میں کتابوں کے بعد سینیٹائزر چل گئے۔

اپوزیشن کی جانب سے پھینکی گئی سینیٹائزر کی بوتل حکومتی رکن کو لگی، سینیٹائزر کی بوتل حکومتی رکن اکرم چیمہ کی آنکھ پر لگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جس نے بھی کوئی چیز اچھالی اسے ایوان سے نکالا جائے۔

ایوان میں بدمزگی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک بار پھر اجلاس ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں‌ ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئی تھیں۔

لیگی اراکین کی جانب سےخواتین پربجٹ کتابیں پھینکنے کے نتیجے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ملیکہ بخاری زخمی ہوئی تھیں۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ملیکہ بخاری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اپوزیشن ارکان نےکتابیں پھینکیں جس کی وجہ سے ملیکہ بخاری کی آنکھ پرچوٹ لگی۔

Comments

- Advertisement -