تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سوال کیا ہے کہ ن لیگ والےبتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کئے؟
ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات ای سی کے سامنے رکھیں جب کہ ن لیگ والےبتائیں انہوں نے اسامہ بن لادن کے پیسے کہاں خرچ کئے جےیوآئی بتائے انہوں نے لیبیا سے آنے والا فنڈ کہاں خرچ کیا؟ ان کو پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی تھی آئندہ بھی کھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں وفاقی حکومت اس کیس میں شروع سےفریق بنی ہوئی تھی کیس میں حکومت نے جو حربے استعمال کئے وہ کسی سےڈھکےچھپےنہیں الیکشن کمیشن نےجانبداری کامظاہرہ کیا اس سے بےخبر نہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے نام پر 8 سال پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا ہم کہتےرہےیہ فارن فنڈنگ کیس نہیں،آج ہمارامؤقف درست ثابت ہوا ممنوعہ فنڈنگ سےمتعلق جو نوٹس ہمیں ملا ہے اس کا مفصل جواب دیں گے۔