اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

انتخابات کو پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے سے خطرہ ہے، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جب لاڈلے کو سر پر بٹھایا ہم اس وقت بھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلے سے ڈرتے ہیں نہ بلے والے سے ڈرتے ہیں، لاڈلہ اگر سابق بھی ہو تو لاڈلہ ہی رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو سزا نہیں دے سکا، الیکشن کمیشن لاڈلے کو سزا دینے کے قابل نہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات کو پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے اور اداروں کے معذرت خواہانہ رویے سے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ سے شیر کا نشان چھینا گیا تو کوئی استے نہیں ملا۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتہ پہلے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے اب خاموش کیوں ہیں، کیا ضرورت کے تحت گفتگو کرنے والوں کی ضرورت پوری ہوگئی؟

ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کو پہلے سے ہی متنازع بنایا جارہا ہے تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ کو ریاستی مشینری کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں