منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی خواتین کے پیچھے چھپتا ہے تو کبھی کارکنوں کو ڈھال بناتا ہے، ریاست کے اداروں پر حملہ کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں تلاشی سرچ وارنٹ کے بعد لی گئی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان لاہور سے عدالت میں حملہ آور ہونے کے لیے جتھہ لایا وہ بزدل شخص ہے۔

اس سے قبل راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا اسکواڈ بھی موجود ہے، زمان پارک سے جس طرح اسلحہ ملا، پیٹرول بم رکھے گئے تھے تشویشناک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تشویشناک عمل ہےعمران خان سیاست کی آڑ میں تشدد گروہ تیارکررہاہے، عمران خان کاشایدیہ ہی ایجنڈاہےکہ وہ ملک میں انارکی چاہتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بالکل اس قسم کی صورتحال کامتحمل نہیں،پاکستان کی ساری مشکلات کاذمہ دارایک ہی شخص ہےجوانارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں