اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مسلم لیگ کے کارکنان کا اے آر وائی ٹیم پر حملہ، مریم نواز کی روایتی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

فیض آباد: مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اے آر وائی نیوز کے عملے کو یرغمال بنا کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی تو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملے نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ریلی جب فیض آباد کے مقام پر پہنچی تو وہاں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز کو گھیرے میں لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے اے آر وائی نیوز کے اینکر عادل عباسی اور رپورٹر کو یرغمال بناتے ہوئے سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی اور اے آر وائی نیوز کو ریلی کی کوریج سے روک دیا۔

اس خبر کی اطلاع جب مریم نواز کو ملی تو انہوں نے رسمی طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ مخالف میڈیا ہاؤسز پر حملے نہ کریں کیونکہ اس طرح کے حملے کرنا ہماری جماعت کی روایت نہیں ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد نوازشریف نے آج اسلام آباد سے لاہور کا رختِ سفر باندھا اور اُن کا قافلہ فیض آباد کے مقام پر پہنچ چکا ہے، مسلم لیگ ن عوامی پاور شو کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ عوام نے مسترد کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں