تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور لودھراں سے ن لیگ کے اہم رہنما پیر اقبال شاہ قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سابق ن لیگی ایم این اے پیر اقبال شاہ نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پیر اقبال شاہ کے ہمراہ سابق ن لیگی ضلعی وائس چیئرمین پیر مدثر جہانزیب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پیر اقبال شاہ پی پی 224 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمن الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

خیال رہے کہ پنجاب اسملبی کے حلقہ 224 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی زوار حسین کی رکنیت ختم ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -