تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘کسی دباؤ پر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے’

مسلم لیگ ق کے سینٹر کامل علی آغا نے دوٹوک کہا ہے کہ کسی دباؤ پر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے کوئی شبہ نہیں ہمارے 10 ارکان عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغاز نے کہا کہ مونس الٰہی کےخلاف تحقیقات دباؤڈالنےکےہتھکنڈےہیں ن لیگ والےدھمکاتےہیں،خریدتےہیں یا بندے کو مروا دیتے ہیں ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈےاستعمال کیےگئے۔

کامل علی آغا نے کہا کہ پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ماضی میں سرخروہوئےآئندہ بھی ہوں گے چوہدری برادران کی فیملی میں تقسیم نہیں آسکتی وقتی باتیں ہیں خاندان یک جان رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری فیملی میں تقسیم کی خواہش رکھنےوالوں کو مایوسی ہوگی دونوں بھائی یک جان دو قالب ہیں ہمیشہ دیکھاچوہدری شجاعت فیصلےسے پہلے پرویزالہٰی سےمشاورت کرتے چوہدری سالک کی موجودگی میں مونس کےخلاف انکوائری باعث تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پر اتنا دباؤ ڈالا گیاکہ ایک ایماندارافسرجان سےگیا مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات میں کچھ نہیں نکلےگا انہوں نےدباؤ ڈالنےکی کوشش کی توعدالتیں موجودہیں مونس الٰہی نےردعمل دےدیا،پارٹی کی جانب سے بھی آئےگا پرویزالٰہی کی ہدایت ہےکہ ہم عمران خان کےساتھ چلیں گے کسی دباؤ پر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے کوئی شبہ نہیں ہمارے 10 ارکان عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -