اسلام آباد: سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں انہیں مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اس لیے مسلم لیگ ق بھی پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوگی۔
اسلام آباد میں پارٹی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان ملک کو بچانے کے لیے نکلے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اُن کا ساتھ دینا چاہیے، وہ اپنی ذات کی نہیں بلکہ پاکستان کو دلیری سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا
مزید پڑھیں: دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا
قبل ازیں اجلاس میں تمام اراکین اور کارکنان کی متفقہ رائے سے چوہدری شجاعت حسین کو آئندہ چار سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔