پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی انسداد کروناپالیسی کامیاب رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی انسداد کروناپالیسی کامیاب رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیراعظم کے انسداد کروناویژن کو سراہا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے، دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خود بھی تنہا ہو چکی اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے کرونا کے باوجود اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے ہم نے تمام مفیت کو شکست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں