اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کےبڑے صاحبزادے حسین نواز برطانیہ روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان کے بڑے بیٹے حسین نواز نجی پروازای کے615کےذریعےبرطانیہ روانہ ہوگئے۔ حسین نوازچند روز قبل دوحہ اورپھربرطانیہ کےدورے سے واپس وطن پہنچےتھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔
خیال رہےوزیر اعظم کےدونوں صاحبزادے حسین نواز اورحسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہونےکےلیےوطن آئے ہوئے تھے۔
یاد رہےکہ رواں ہفتے وزیراعظم پاکستان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ نمبر ای وائی 234 سے دبئی روانہ ہوئےتھے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہاتھا کہ انشاء اللہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
نہیں دیں گے انشاءاللہ ! استعفی اس لئے دیں کہ نواز شریف کے پانچوں ادوار میں ان کیخلاف ایک بھی سرکاری پیسے کی خرد برد ثابت نہیں ہو سکی؟ https://t.co/XHdT8qBXku
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 12, 2017