کراچی میں مسلح چوروں نے لمبا ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی ہی اتار لی، تاہم ان کی یہ کوشش جان لیوا ثابت ہو گئی۔
کیماڑی جنگل شاہ روڈ پر گودام کے باہر لگی پی ایم ٹی چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ملزمان اور سیکیورٹی گارڈز میں دو طرفہ فائرنگ ہونے لگی، اس دوران ایک ملزم مارا گیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ
گودام کے سیکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 6 تھی، جنھوں نے پی ایم ٹی اتار لی تھی، اچانک سیکیورٹی گارڈز پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔