ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی این ایس عالمگیر کی مختلف ممالک کے تجارتی جہازوں کو سکیورٹی کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مختلف ممالک کے تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے سکیورٹی کی فراہم کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس عالمگیرکھلے سمندروں میں تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔

یہ غیر ملکی تجارتی جہاز بحیرِہ عرب سے گزرتے ہوئے بحیرِہ احمر میں مختلف ممالک کی بندرگاہوں کی طرف رواںِ سفر تھے۔ پی این ایس عالمگیر قُرنِ افریقہ کی بین االاقوامی تسلیم شدہ تجارتی راہداری میں موجود ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز قُرنِ افریقہ کے جس خطے میں رضاکارانہ سکیورٹی فراہم کر رہا ہے وہ خطہ بحری قزاقی کے خطرات سے دوچار ہے۔

پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر کی یہ تعیناتی ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے قیام کا مقصد خطے اورعالمی پانیوں میں امن و اماں کو برقرار رکھنا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں