جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز ‘پی این ایس یمامہ’ پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا، نیول چیف ایڈمرل نویداشرف مہمان خصوصی تھے جبکہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام ، مقامی معززین نے شرکت کی۔

پی این ایس یمامہ ڈامن شپ یارڈرومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ، جو جدید ٹیکنالوجی اور حربی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ خطےمیں ابھرتے بحری چیلنجزسےنمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے، جنگی جہاز کی شمولیت میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی اور امن کیلئے پاک بحریہ کےعزم کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ علاقائی امن وسلامتی ،بندرگاہوں اورسی پیک کےتحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں