تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملتان کا رکشہ ڈرائیور شاعر 10 کتابوں کا مصنف

تعلیم اور ادب کسی کی میراث نہیں، یہ بات ایک بار پھر اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب ملتان سے تعلق رکھنے والا رکشہ ڈرائیو امجد سامنے آیا۔

نمائندہ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد نے بتایا کہ انہوں نے 10 کتابیں شاعری اور افسانہ نگاری سے متعلق لکھیں مگر انہیں حالات کی وجہ سے شائع نہیں کرواسکا۔

امجد اب تک صرف اپنا ایک شعری مجموعہ ’شام کے بعد‘ شائع کرواسکے۔

تڑپتا ہے دل میرا تیرے دیدار کو شام کے بعد

کبھی تو میرے آشیاں میں آ! شام کے بعد

ادب کی خدمت اور زندگی کی جدوجہد کرنے والے امجد کا کہنا تھا کہ ’حالات چاہے جیسے بھی ہوں وہ رکشہ چلانے کے ساتھ ساتھ لکھنے کے شوق کو زندہ رکھے گا اور  اس کام کو کبھی نہیں چھوڑے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حالات کسی طرح کے بھی ہوں انسان کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے، میں نے ہمت نہیں ہاری اور نہ کبھی ہار مانوں گا‘۔ رکشہ ڈرائیور  کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ غریب، نادار اور  بیمار  افراد سے کرایہ نہیں لیتا بلکہ انہیں مفت سروس فراہم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -