تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فٹبالر پول پوگبا نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر پول پوگبا نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ اور فل ہیم کے درمیان میچ ڈرا ہونے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑی پول پوگبا اور عماد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی جھنڈے کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

مداحوں کی جانب سے بھی کھلاڑیوں کے اس اقدام کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔

پوگبا مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں، انہوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا تو ڈیلو نے بھی ان کے ساتھ پرچم کو تھاما اور ہزاروں شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے فٹ بالروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ومبلے میں چیلسی کے خلاف لیسٹر سٹی کی فاکس ’ایف اے کپ‘ کے فائنل میں فتح کے بعد لیسٹر سٹی کے کھلاڑی حمزہ چوہدری اور ویسلے فوفانا نے بھی فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 219 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -