پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

زہر خورانی نے ماں اور 4 بیٹیوں کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں زہر خورانی نے ماں اور چار بیٹیوں کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں زہر خورانی کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں ماں اور چار بچیاں بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 34 سالہ شمیم، 8 سالہ مسکان، 5 سالہ رخسانہ، 4 سال کی اقصیٰ اور تین سالہ فرزانہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جہلم کے سرکاری اسکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

بچی کے چچا نے بتایا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا، اسکول انتظامیہ نے کال کرکے بتایا تھا کہ آپ کی بچی بیہوش ہے جب وہاں پہنچے تو اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔

چچا کا کہنا تھا کہ زبردستی اسکول میں داخل ہوئے تووہاں بچی کی لاش پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں